۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حرف امام رضا

حوزہ/ آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے تعاون سے پاکستان اور انگلینڈ کے ثقافتی شعبوں میں سرگرم طلباء کا ایک وفد پانچ روزہ دورے پر حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کی مہمانی سے شرف یاب ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے تعاون سے پاکستان اور انگلینڈ کے ثقافتی شعبوں میں سرگرم طلباء کا ایک وفد پانچ روزہ دورے پر حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کی مہمانی سے شرف یاب ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ پروگرام آستانہ قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے شعبہ، معرفت و مہارت رضوی اسلامی یونیورسٹی اور قرآن و اہلبیت اکیڈمی لاہور پاکستان کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ پروگرام پانچ دن پر مشتمل ہے۔

ان پروگراموں میں، زیارت، حرم شناسی، قائدین انقلاب کی فکری بنیاد پر جہاد تبیین کی اہمیت، حرم مطہر کی مرکزی لائبریری کا دورہ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر، مزاحمت اسلامی کے اہم ترین واقعات اور فتوحات سے آگاہی، میوزیم کا دورہ سمیت نماز جمعہ اور زیارت کی تقریبات میں شرکت اور میڈیا کی اہمیت پر بریفننگ شامل ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ پروگرام صبح اور شام کے وقت، رضوی یونیورسٹی کے برجستہ اساتذہ کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .